• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوابی اور ملاکنڈ کے 2 ہسپتالوں کے 10ملازمین کو مستقل کرنے کے احکامات

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس وقاراحمدسیٹھ اور جسٹس مسر ت ہلالی پرمشتمل دورکنی بنچ نے صوابی اورملاکنڈ کے دوہسپتالوں میں تعینات ڈاکٹروں سمیت عملے کے10ارکان کو مستقل کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے یہ احکامات گزشتہ روز صاحبزادہ اسداللہ اورعرفان ایڈوکیٹس کی وساطت سے دائررٹ پرجاری کئے اس موقع پرعدالت کوبتایاگیاکہ درخواست گزار ڈاکٹرعباس اورظہور سمیت 10اہلکارشیخ جانہ ہسپتال صوابی اورطوطہ کان ہسپتال ملاکنڈ میں تعینات ہیں جو2013 ء میں کنٹریکٹ پربھرتی ہوئے تاہم مذکورہ ہسپتال ویلفیئرریلیف کمیٹی کوصوبائی حکومت نے حوالے کررکھے ہیں جبکہ ان ہسپتالوں کی فنڈنگ حکومت خود کررہی ہے جبکہ صوبائی حکومت نے صوبہ بھرکے کنٹریکٹ ڈاکٹروں کو مستقل کردیاہے جبکہ درخواست گزاروں کو مستقل نہیں کررہی ہے لہذاانہیں بھی مستقل کیاجائے عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے دلائل مکمل ہونے پر رٹ پٹیشن منظورکرکے ان کی مستقلی کے احکامات جاری کردئیے ۔
تازہ ترین