کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں یوم سیاہ منایاگیا،اس دوران بلوچستان کے سرکاری ہسپتالوں میں سیاہ پرچم لہرائے گئے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن نے بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھیں ۔واضح رہے کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور آل پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن نے مطالبات منظور نہ ہونے پر 6مارچ کو وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دینے کی بھی دھمکی دے رکھی ہے ۔