کراچی کے ہونہار طالب علم عارض حسن نے ریاضی کے مضمون میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرکے ملک کا نام روشن کر دیا۔
کراچی گرامر اسکول کے او لیولز کے طالب علم عارض حسن کی کیمبریج او لیولز میں یہ شاندار کامیابی ان کی اپنی انتھک محنت تو ہے ہی لیکن صلاحیتوں کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لانے میں اسکول کے ساتھ گھر والوں کا کردار بھی نہایت اہم رہا ہے۔
عارض حسن نے تعلیم کے ساتھ کھیل کے میدان میں کئی میڈل حاصل کئے ہیں اور وہ اپنی اس کامیابی کو آگے بڑھاتے ہوئے بزنس کی تعلیم پر توجہ دیں گے۔