• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیڈز میں ایک ریسٹورنٹ اس وقت میدانِ جنگ کا منظر پیش کرنے لگا جب وہاں آنے والوں کو کھانے کو تو کچھ نہ ملابس لاتیں چلتی رہیں، کرسیاں ٹیبل پھینکے گئے اور ایک دوسرے کومکے گھونسے مارے گئے۔

اس ریسٹورنٹ میں دو افراد کے درمیان بحث شدید ہو گئی جس کے نتیجے میں لگ بھگ 20افراد اس جھگڑے میں شامل ہو گئے اورمعاملہ اس قدر بڑھ گیا کہ نوبت ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔

یہاں تک کہ آپے سے باہر ہوتے لوگوں نے غصے کے اظہار کیلئے کرسیاں، بنچ اور ٹیبل ایک دوسرے کو مارنی شرو ع کردیں۔

پھر بھی غصہ کم نہ ہوا تو لاتیں، مکے اور گھونسے بھی خوب چلے تاہم معاملہ اس وقت ٹھنڈا ہوا جب تمام لوگوں کو ریسٹورنٹ سے باہر نکال دیا گیا۔

تازہ ترین