کراچی (اسٹاف رپورٹر) مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی جانب سے 13فروری کو بھیجی گئی سفارش کو منظور کرتے ہو ئے 2013میں تھانہ پیر آباد کی حدود میں قتل ہونے والی اورنگی ٹائون پائلٹ پروجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمان کے قتل کے حوالے سے مفصل تفتیش کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی ہے ،جاری حکم نامے میں کہا گیا کہ جے آئی ٹی کی سربراہی ایس ایس پی ویسٹ عمر شاہد حامد کریں گے جبکہ ان کے معاونین میں 3حساس اداروں کے نمائندے ،رینجرز ،ایف آئی اے ،اسپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی کے نمائندے شامل ہوں گے۔