سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ 30 سال کی عمر سے قبل موٹاپا آپ کے جوانی میں موت کے خطرات کو 75 فیصد تک بڑھا دیتا ہے، کیونکہ اس عمر سے قبل وزن بڑھنے سے امراض قلب اور ذیابیطس ٹائپ ٹو سے مرنے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔
اس حوالے سے کی گئی تحقیق کے مطابق دراصل جوانی میں زیادہ وزن بڑھنے اور مختصر زندگی ایک دوسرے سے منسلک ہیں۔
سائنسدانوں کے مطابق اس کی وجہ یہ ہے کہ چربی سے صحت کو پہنچنے والے نقصانات وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتے جاتے ہیں۔
نیشنل ہیلتھ سروسز کے مطابق انگلینڈ میں 35 سال سے کم عمر ہر پانچ میں سے ایک شخص فربہی کا شکار ہے۔
اس سلسلے میں سوئیڈن کی لوند یونیورسٹی کے پروفیسر تانجا اسٹوکس کا کہنا ہے کہ 20 سال کی عمر میں معمولی وزن بڑھے اور وہ کافی عرصے تک برقرار رہے تو بھی جوانی کی موت کے امکانات کافی بڑھ جاتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ پرانے زمانے میں لوگ صحت مندانہ طرز زندگی اپناتے تھے جس کی وجہ سے انکی عمریں طویل ہوتی تھیں۔
نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات کیلئے شائع کیا گیا ہے۔ صحت سے متعلق امور میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔