لیکویفائیڈ نیچرل گیس (ایل این جی) کی قیمت فروخت میں مئی کےلیے 13 اعشاریہ 64 فیصد کمی کی گئی ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی 1 اعشاریہ 68 ڈالر جبکہ سوئی سدرن کے لیے ایل این جی 1 اعشاریہ 71 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی کی گئی ہے۔
اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق گزشتہ ماہ کے مقابلے میں مئی میں سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی 12 اعشاریہ 51 فیصد اور سوئی سدرن سسٹم پر 13 اعشاریہ 64 فیصد سستی ہوئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹیم پر ایل این جی کی نئی قیمت 11 اعشاریہ 79 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔ جبکہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 10 اعشاریہ 87 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔
اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق مئی کیلئے ایل این جی قیمتوں کا تعین قطر سے طویل المدتی معاہدوں کے تحت 10 ایل این جی کارگوز کی کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔
ایل این جی قیمتوں میں کمی کی وجہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی رہی ہے۔