نارووال(جنگ نیوز) نارووال میں مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرنے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال اسٹیج پر پہنچے تو بلال حارث نامی ایک شخص نے ان کی طرف جوتا پھینکا۔خوش قسمتی سے احسن اقبال کو جوتا نہیں لگا اور ان کے برابر میں کھڑا شخص اس کا نشانہ بن گیا، اس واقعے کے بعد وہ تقریر ادھوری چھوڑ کر چلے گئے۔پولیس نے جوتا پھینکنے والے شخص کو حراست میں لے لیا ہے جس سے تفتیش کی جارہی ہے۔احسن اقبال معمو ل کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو اپنے حلقے میں وقت گزارتے ہیں اور لوگوں سے ملتے ہیں ۔