کوئٹہ(سٹی ڈیسک)سابق میئر وناظم رکن میٹروپولیٹن رحیم کاکڑ، سرور بازئی، نسیم الرحمن، سلیم قریشی، عمر فاروق کاکڑ، منظور سرپرہ، محمد شریف، عبدالغفار، محمد اکبر، محمد یوسف، محمد نسیم،جاوید احمد نے بیان میں وزیراعلی، چیف سیکرٹری سے کہا ہے کہ کوئٹہ کو انتظامی طور پر ایک سے زیادہ ڈسٹرکٹ میں تقسیم کیا جائے کیونکہ حلقہ بندیوں کے ساتھ کوئٹہ کو انتظامی طور پر کنٹرول کرنے کیلئے ایک سے زیادہ ڈسٹرکٹ بنانے کی اشد ضرورت ہے اگر ایمانداری سے ہر کام کو کیا جائے اور عوام کے مسائل کا حل مقصد ہوں تو دنیا کا کوئی کام مشکل نہیں ہے بیان میں توقع کی ہے کہ وزیراعلی اور چیف سیکرٹری فوری اس ضروری مسئلے کو حل کریں گے۔