کوئٹہ(اسٹا ف رپورٹر)کوئٹہ میں ہفتے کو مطلع ابرآلود رہامحکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں گذشتہ روز 26ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی صوبائی دارالحکومت میں کم سے کم درجہ حرارت 6 ،ژوب6،سبی9،زیارت3 ،قلات2،خضدار9،تربت12،لسبیلہ16اور گوادر میں 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاآئندہ 24گھنٹوں کے دورن شمال مشرقی بلوچستان کے علاقوں کوئٹہ، ژوب، قلات اور مکران ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہوا اور گرج چمک کےساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہےگذشتہ روززیارت میں 37، ژوب 26، کوئٹہ26، بارکھان 09، خضدار، قلات 04، نوکنڈی02 ،دالبند ین اور سبی میں01 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔