• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ غازی خان میں گھوڑوں کا 3 روزہ اسپان میلہ شروع

Three Day Horse Festival In Dg Khan Begins

ڈیرہ غازی خان میں سالانہ3 روزہ اسپان میلہ شروع ہوگیا ، ملک کے مختلف علاقوں سے بیوپاری اپنے گھوڑوں سمیت میلے میں پہنچ گئے ہیں۔

سخی سرور روڈ پر ریگستانی میدان مختلف نسل کے گھوڑوں سے سج گیا ہے، جو خریدارکے منتظر ہیں اور ان کو خریدنے کے لیے مختلف علاقوں سے بیوپاری پہنچ گئے ہیںجبکہ بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ وہ پورا سال گھوڑے کی ہر طرح سے خدمت کرتے ہیں۔

کہا جاتا ہے کہ اسپان کا میلہ بلوچوں کے جد امجد سردار چاکر خان رند کے زمانے سے منعقد کیا جارہا ہے اور میلے میں علاقائی موسیقی کے دھن کا تڑکا نہ ہوتو مزہ ادھوارا رہ جاتا ہے، اسی لئے میلے میں فوک گلوکار قدیمی سرائیکی دوھڑے گا کر مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

ادھر ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملک میں دہشت گرد واقعات رونما ہونے کی وجہ سے گزشتہ سال میلہ منعقد کرنے پر پابندی عائد کردی گئی تھی تاہم اس سال تمام ثقافتی میلے معمول کے مطابق ہوں گے۔

 

تازہ ترین