راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)صوبائی پارلیمانی سیکریٹری برائے امور نوجوانان و کھیل پنجاب چوہدری سرفراز افضل نے کہا ہے کہ راولپنڈی مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے اور یہاں تمام میگا پراجیکٹس میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کے دور میں شروع اور مکمل ہوئے اور دیگر پراجیکٹس بھی آمدہ الیکشن سے پہلے مکمل ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین مسلم لیگ ن کی خدمت سے پریشان ہیں اسی لیے ان کے آمدہ الیکشن میں تمام امیدیں صرف اس بات پر ہیں کہ کسی طرح مسلم لیگ ن میں ٹوٹ پھوٹ ہوجائے مگر ان عقل کے اندھوں کو اس منفی پراپیگنڈہ سے کچھ حاصل نہ ہو گا اور الیکشن میں مسلم لیگ ن کلین سویپ کرے گی۔