• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Sudden Changes In Military And Civil Administration Of Saudi Arabia

سعودی عرب کی سول اورفوجی انتظامیہ میں نئی تبدیلیاں سامنے آئی ہیں۔

سعودی عرب کی فضائیہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل محمد بن عوض سحیم کو فوجی سربراہ کے عہدے سے ہٹادیا گیا جبکہ لیفٹیننٹ جنرل عبدالرحمان بن صالح البنیاں کو بھی مسلح فوج کی سربراہی سے ہٹاتے ہوئے دونوں سربراہان کو جبری طور پر ریٹائر کیا گیا ہے۔

شاہی فرمان کے تحت میجر جنرل فیاض بن حامد الرویلی کو لیفٹیننٹ جنرل کے رینک پر ترقی دیتے ہوئے جنرل سحیم کی جگہ فوج کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے، شاہی فرمان کے ذریعے وزارت دفاع کے مختلف شعبوں میں بہتری کے لئے ایک ترقیاتی پیکج کا مسودہ بھی منظور کیا گیا ہے۔

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شاہی فرمان کے ذریعے الجوف کے گورنر شہزادہ فھد بن بندر بن عبدالعزیز کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا جبکہ ان کی جگہ شہزادہ بندر بن سلطان بن عبدالعزیز علاقے کے نئے گورنر ہوں گے، شہزادہ فھد بن بندر کو ان کی اپنی درخواست پر گورنری سے ہٹایا گیا ہے۔

شہزادہ فھد بن بدر عبدالعزیز گورنری کے علاوہ خادم الحرمین الشریفین کے مشیر کے مددگار بھی ہوں گے، ان کا عہدہ وزیر کے مساوی ہو گا، شاہ سلمان نے شہزادہ ترکی بن طلال بن عنداالعزیز کو عسیر ریجن کا گورنر مقرر کیا ہے، ان کا عہدہ بھی وزیر کے مساوی ہو گا۔

دریں اثنا شہزادہ فیصل بن فھد بن مقرن بن عبدالعزیز کو حائل ریجن کا نائب گورنر مقرر کیا ہے، نیز شہزاد سکطان احمد بن عبدالعزیز کو شاہی دیوان کورٹ کا مشیر مقرر کیا ہے۔

تازہ ترین