• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب، متعدد شہروں میں بارش ژالہ باری، موسم خوشگوار ہوگیا

مدینہ منورہ (جنگ نیوز) سعودی عرب کے متعدد شہروں میں موسلادھاربارش بعض شہروں میں ژالہ باری سے موسم سرد ہوگیا جبکہ جدہ میں بوندا باندی ہوئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خوش گوار موسم سے لطف اندوز ہونے کیلیے لوگوں کی بڑی تعداد ساحل پر تفریح کے لیے پہنچ گئی۔ دوسری جانب طائف کے بعض علاقوں میں ہلکی اور موسلا دھار بارش اور ژالہ باری بھی ہوئی۔ محکمہ شہری دفاع کے ریجنل ترجمان کرنل ناصر الشریف نے نشیبی علاقوں کے رہائشی افراد کو وارننگ جاری کی ہے۔ نشیبی علاقوں میں پہاڑوں سے آنے والا برساتی ریلا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے جس سے جانی ومالی نقصان کا اندیشہ ہے۔
تازہ ترین