راولپنڈی(نمائندہ جنگ)پاکستان کبڈی فیڈر یشن کے سیکرٹری رانا سرور کے مطابق 40 ویں قومی کبڈی چیمپئن شپ 28 فروری سے شروع ہو گی جس میں ایران کی کبڈی ٹیم کو خصوصی طور پر شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ چیمپئن شپ میں8 اداروں، چاروں صوبوں اور اسلام آباد کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں،ایرانی ٹیم اپنا پہلا میچ افتتاحی روز پنجاب کی ٹیم کے خلاف کھیلے گی۔ایران کبڈی فیڈریشن کے نائب صدر مجید بہرامی نے کہا کہ پاکستان اسپورٹس کیلئے محفوظ ملک ہے ،دنیا بھر کی ٹیموں کو بلا خوف پاکستان آنا چاہئے۔ سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔