• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین پی ٹی آئی کی کوئٹہ میں دہشتگردی کی شدید مذمت

Chairman Pti Condemns Terrorism In Quetta

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کوئٹہ میں دہشت گردی کی شدید مذمت کی ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پردکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے واقعے کی جامع اور فوری تحقیقات کی جائے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے اس واقعے میں ملوث افراد کسی نرمی کے مستحق نہیں، پاکستانیوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں،زخمیوں کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں۔

تازہ ترین