٭عطاء الحق قاسمی صاحب کو آج کے کالم پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں ۔میں سمجھتا ہوں کہ جتنا آپ کے دور میں پی ٹی وی نے ترقی کی ہے اس سے پہلے ہم کو دیکھنے میں نہیں ملی ۔ (محمد ضیافت خان،کراچی)
٭قاسمی صاحب آپ نے بہت خوبصورتی کے ساتھ اپنا اور پی ٹی وی کا مقدمہ عوام اورعالی قدر چیف جسٹس کے سامنے پیش کیا ہے اور ہم یہ امید کرتے ہیں کہ آپ کے ساتھ آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے مکمل انصاف ہوگا۔ (محمدعثمان شاہد،وہاڑی)
٭قاسمی صاحب اگر آپ کی تقرری قانون کے مطابق ہوئی ہوگی تو آپ کے ساتھ یقینی طور پر انصاف ہوگا، اگر آپ غیر قانونی طور پر ایم ڈی پی ٹی وی تعینات ہوئے ہیں تو انصاف کا تقاضا تو یہی ہے کہ جو عدلیہ کا فیصلہ آئے وہ آپ کو قبول کرنا ہوگا ۔ ( سکندر بٹ ،لاہور)
٭جناب اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ نے اس ملک و قوم کے لئے بہترین خدمات دی ہیں اور ان خدمات کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے یہی وجہ ہے کہ آپ جیسے ادیب، شاعر اور صحافی اس ملک و قوم کا فخر ہیں۔میرا خیال ہے کہ آپ کی گراں قدر خدمات کی بنا پر آپ کے ساتھ مکمل انصاف ہوگا۔(یاسرصدیقی،پشاور)