• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ائیر فورس انفارمیشن اینڈ سلیکشن سینٹر سکھر کا اعلامیہ

سکھر (بیورو رپورٹ) پاکستان ائیر فورس انفارمیشن اینڈ سلیکشن سینٹر سکھر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان ایئرفورس کے کامبیٹ سپورٹ کورسز میں شامل ہونے کے لئے رجسٹریشن 26فروری سے جاری ہے جس کی آخری تاریخ 4مارچ 2018 مقرر کی گئی ہے ۔ خواہشمند امیدوار اپنی تعلیمی قابلیت کے مطابق خود کو www.joinpaf.gov.pk کی ویب سائٹ پر آن لائن یا 4مارچ تک صبح 8بجے سے دوپہر 2بجے تک اپنی اصل دستاویزات کے ساتھ پی اے ایف انفارمیشن اینڈ سلیکشن سینٹر سکھر میں روبرو پیش ہو کر رجسٹریشن کراسکتے ہیں ۔
تازہ ترین