• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا کے نواحی گاؤں میں 54 افراد میں ایڈز کی تصدیق

Aids Certifies 54 People In The Village Of Sargodha

سرگودھا کے نواحی گاؤں میں 54 افراد میں ایڈز کی تصدیق ہوگئی ہے، متاثرہ افرادکوکوٹ مومن اور لاہور کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سرگودھا کے نواحی گاؤں کوٹ عمرانہ میں 3 ہزار 570 افراد کا ٹیسٹ کیا گیا۔ ان میں سے 700 افراد کی رپورٹس آنا باقی ہیں جبکہ 54 افراد میں ایڈز کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے 24 افراد کو کوٹ مومن اور 30 کو لاہور کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے گاؤں کے ہر شخص کا ٹیسٹ کروانے کا حکم دیا تھا اورایڈز سے متاثرہ افراد کو مفت طبی سہولیات کی فراہمی کا اعلان کرچکے ہیں۔

چیف ایگزیکٹیو محکمہ صحت پنجاب ڈاکٹر نصرت ریاض کے مطابق اللہ دتہ نامی اتائی ڈاکٹر کے مہلک علاج سے 15 سال قبل گاؤں میں ایڈز کا مرض پھیلا تھا۔

تازہ ترین