کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے غیر رسمی اجلاس کے دوران سابق وزیراعظم میاں محمدنواز شریف نے ایک خوبصورت شعر پڑھا جس کے جواب میں وہاں موجود بیرسٹر ظفر اللہ نے شاعرانہ جواب دیا ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو پنجاب ہاؤس میں (ن) لیگ کے غیر رسمی اجلاس کے دوران میاں نواز شریف نے شعر پڑھا:دل بغض و حادثے سے رنجو رنہ کریہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کرنااہل و کمینہ کی خوشامد سے اگرجنت بھی ملے تجھ کوقبول نہ کرشعر سنتے ہی لیگی رہنماؤں نے نواز شریف کو خوب داد دی جبکہ وہاں موجود بیرسٹر ظفراللہ نے شاعرانہ جواب دیتے ہوئے کہا:خانہ زاہد زلف ہیں زنجیر سے گھبرائیں گے کیاہیں گرفتار بلا زنداں سے گھبرائیں گے کیا ۔