ملتان (سٹاف رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر محمد ادریس نے گزشتہ روزاپنے دفتر میں اردل روم کا انعقاد کیا جہا ں انہوں نے ملتان ریجن ملتان ،وہاڑی ،خانیوال اور لودھراں کے پولیس افسرا ن و ملازمان کو دی گئی سزائوں کے خلاف اپیلوں کی سماعت کی اور احکامات جاری کئے ۔ اس موقع پرانسپکٹر محمد اسلام ملتان کو انکوائری میں الزام ثابت نہ ہونے پر بحال کر دیا گیا۔ انسپکٹرریاض احمد کی دو سال سروس ضبطی کی اپیل ٹائم بارڈہونے کی وجہ سے مسترد کر دی ۔سب انسپکٹر خالد عباس کو الزام ثابت ہونے پر برطرف کر دیا گیا ۔ سب انسپکٹر محمد صدیق کو نا قص تفتیش اور غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے پر اے ایس آئی بنا دیا۔سب انسپکٹر شوکت علی کی دو سال سروس جبکہ اسسٹنٹ سب انسپکٹرعنایت اللہ کی ایک سا ل سروس ضبط کر لی گئی۔بر طرف ہیڈ کا نسٹیبل غلام سرور کی اپیل مسترد کر دی ۔اسی طرح بر طرف کانسٹیبلان حسیب احمد اور تیمور احمد کی اپیلوں کو مسترد کر دیا ۔ جبکہ کانسٹیبل مشتاق احمد اور محکم الدین کی ایک / ایک سال انکریمنٹ سٹاپ کی اپیلوں کو بھی مسترد کر دیا۔