کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں آج بلوچ ثقافت کا دن منایاجارہاہے۔ اس موقع پر مختلف ثقافتی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔
بلوچ ثقافت کے دن کے موقع پر بے نظیر پارک میں رنگارنگ ثقافتی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے، جس میں بلوچی میوزک اور علاقائی رقص بھی پیش کیا جائے گا۔
کوئٹہ پریس کلب میں بھی کلچر ڈے منایا جارہا ہے، کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے بار روم میں بھی تقریب ہوگی جس میں وکلاء شرکت کریں گے۔
اس کے علاوہ تربت، پنجگور، گوادر، نصیر آباد،چاغی اور مستونگ سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں بھی بلوچ ثقافت کا دن منایا جارہا ہے۔