راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے) راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں انسینیٹر (ہسپتال کے فضلے کو ٹھکانے لگانے کیلئے)کی تنصیب کی جارہی ہے۔جس کے ماحولیاتی اثرات کے حوالے سے عوامی سماعت 6مارچ کو کی جائے گی۔اس حوالے سے وزارت ماحولیات پنجاب نے ڈپٹی ڈائریکٹر راولپنڈی انوائر منٹ کو مراسلہ بھجوایا ہے۔عوامی سماعت پائن بینکوئیٹ ہال مال روڈ راولپنڈی میں گیارہ بجے ہوگی۔جس کیلئے این جی اوز،راولپنڈی چیمبر آف کامرس، میونسپل کارپوریشن و ضلع کونسل کے نمائندوں کے علاوہ تحقیقی تنظیموں کے ساتھ ساتھ صحت،تعلیم،آبپاشی،جنگلات،سول ڈیفنس،سمیت دیگر محکموں کو بھی بلانے کی ہدایت کی گئی ہے۔مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ عوامی سماعت کی رپورٹ ای پی اے ہیڈ کوارٹر کو ایک ہفتہ میں بھجوائی جائے۔