دور جدید میں کچن کی سجاوٹ،رنگ وروغن اور ڈیزائننگ کو خاصی اہمیت دی جارہی ہے۔ جانتے ہیں کیوں؟کیونکہ کچن کو گھر کا مرکزی گوشہ قرار دیا جاتا ہےیہ وہ حصہ ہے جس کے متعلق کہاجاتا ہے کہ خواتین یہاں زیادہ تر وقت گزارتی ہیں کچن کا ماحول، اس کی سجاوٹ اور اسٹائل ان کے مزاج پر اثر انداز ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ انٹیریئر ڈیزائنر کچن کی طرز ترتیب اور آرائش پر خاصی توجہ دیتے نظر آتے ہیں ۔ آپ کا کچن ایسی جگہ ہے جو اپنےمالکان کی پسند اور ضرورت نمائندگی کا اظہار کرتا ہےاور اس سے متعلق خاص بات یہ کہ کچن کو آسانی کے ساتھ،ڈیزائن،رجحانات اور ضرورت کے تحت تبدیل کیا جاسکتا ہے ۔اگرہم بات کریں کچن میں موجود سب سے اہم عنصر کی تو یوں کہا جاسکتا ہے کہ ایک باورچی خانے میں اہم اور لازمی عنصروہاں موجودکچن کی الماریاں یا کیبنٹ ہیں ۔ آپ کے کئے گئے کیبنٹ کا انتخاب ہی آپ کے کچن کو چمکدار اورجدید طرز سے ہمکنار کرسکتاہے ۔کیبنٹ کے لئے لکڑی کا استعمال ماضی سے کچن میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے موادمیں سے ایک ہےلیکن دور جدید میں لکڑی کے ساتھ نت نئے مواد کا استعمال بھی کچن کی انفرادیت اور خوبصورتی میں اضافہ کرتا نظر آتا ہےتاہم اس کے باوجود یہ حقیقت ہے کہ لکڑی آج بھی اپنی اہمیت نہیں کھوسکتی تاہم دیگر مواد کا استعمال کچن میں جدت لانے کے لے کیاجاتا ہے کیونکہ کہا جاتا ہے یکسانیت انسان کو تھکا دیتی ہے لہٰذا لکڑی کے علاوہ دیگر مواد سے آراستہ کیبنٹ اسٹائل سے کچن کی سجاوٹ اور ترتیب کے ذریعے انفرادیت لا کر یکسانیت کے تاثر کو ختم کیا جاسکتا ہے ۔
اگر بات کی جائے کچن میں موجود سب سے اہم عنصر کی تو یوں کہا جاسکتا ہے کہ ایک باورچی خانے میں سب سے اہم عنصروہاں موجودکچن کی الماریاں یا کیبنٹ ہیں ۔ آپ کے کئے گئے کیبنٹ کا انتخاب ہی آپ کے کچن کو چمکدار ،جدید طرز سے ہمکنار کرسکتے ہیں ۔آئیے نظر ڈالتے کچن کیبنٹ کے ان جدید اسٹائل پر جنھیں آپ کا انتخاب بننے میں بس اک نگاہ ہی ضروری ہے ۔
سیاہ یا ڈارک کلرز کچن کیبنٹ اسٹائل !
(Dark colours cabinet)
سیاہ یا ڈارک کلرز کچن کیبنٹ کا انتخاب 2018 کے ٹرینڈز میں سے ایک ہے ۔معروف انٹیریئر ڈیکوریشن سیاہ ڈارک چاکلیٹ کلرز پر تیار کیبنٹ کے انتخاب کی تجویز دیتے نظر آتے ہیں ۔ماہرین کے نزدیک سیاہ ٹائلز ، سادہ سیاہ ٹائلیں، ہلکی لکڑی، یہ تمام منفرد اور جدید انتخاب کا ملاپ ایک خوبصورت، جدید کچن ترتیب دینے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے تاہم ڈارک کلرز کیبنٹ کے انتخاب کے لئے ضروری ہے کہ کچن میں سفید یا نیچرل کلرز کا رنگ وروغن کروایا جائے ۔
بیمبو کیبنٹ اسٹائل(Bamboo Cabinet)
بیرونی طرز پر بیمبو لک دینے والے کیبنٹ بھی آپ کے کچن کے لئے ایک منفرد اور جدید اسٹائل ہے۔لکڑی کی جگہ کچن کیبنٹ کے لئے بانس کا استعمال بھی جدید اور منفردکچن کیبنٹ تجاویز میں سے ایک ہے ۔ اگر آپ اپنے کچن میں لکڑی کے علاوہ کچھ منفرد دیکھنا چاہتے ہیں تو بانس سے تیار کئے گئے کیبنٹ کا انتخاب بھی کیا جاسکتا ہے یا پھر کیبنٹ کی اندرونی ساخت لکڑی کی ہو اور بیرونی ساخت بانس یا بیمبو طرز پر بنوائی جاسکتی ہے ۔
گلاس کیبنٹ اسٹائل (Glass cabinet )
کچن کی سجاوٹ و ترتیب کے لئے لکڑی کی جگہ شیشوں سے تیار کردہ کیبنٹ کا استعمال بھی خاصا مقبول ہورہا ہے۔ شیشوں کا استعمال اب نہ صرف ڈریسنگ ٹیبل،ڈائننگ ٹیبل اور دروازوں تک محدود ہے بلکہ کچن کی جدید طرز سجاوٹ میں بھی شیشوں کے ہمراہ تیار کئے گئے گلا س کیبنٹ نت نئے آئیڈیا ز کے ساتھ مقبولیت پانے لگے ہیں ۔
اسٹین لیس یا فلیٹ پینل کیبنٹ !
( Flat panel Cabinet)
ایک جدید اور ماڈرن کچن ترتیب دینے کے لئے اسٹین لیس یا فلیٹ پینل کیبنٹ اسٹائل بھی مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ اسٹیل سے تیار کردہ جدید کیبنٹ اسٹائل آ پ کے کچن کو مغربی طرز دینے میں مددگا ر ثابت ہوگا اور کوئی بھی شخص آپ کے انتخاب کو داد دیئے بنا نہیں رہ سکے گا ۔ ہلکی لکڑی کا فرنیچر، چھت اور دیوار کی نسبت ، سجاجدید اسٹین لیس اسٹیل کیبنٹ اسٹائل آپ کے کچن کو دلکش بنانے کے لئے کافی ہے ۔
مؤثر ترین اور جدید کیبنٹری اسٹائل ! (Storage Solution Cabinatry)
کچن کراکری ایسی اشیاء ہیں جن کی خریداری خواتین غیر ضروری طور پر بھی کرتی نظر آتی ہیں یہی وجہ ہے کہ ہر گھر میں کچن کا سامان ضرورت سے زیادہ تعداد میں موجود ہوتا ہے جس کے لئے بعض اوقات کچن کی جگہ کم پڑتی محسوس ہوتی ہے ۔جدید کیبنٹ اسٹائل نے خواتین کی اس مشکل کو آسان کردیا ہے اب اگر آپ کا کچن چھوٹا ہے اور سامان زیادہ جدید کیبنٹری اسٹائل کے ذریعے آپ بآسانی اس مشکل کو حل کرسکتے ہیں جدید کیبنٹ اسٹائل میں ایک کیبنٹ میں لکڑی یا اسٹیل استعمال کرتے ہوئے ایک کیبنٹ کو ہی دو سے تین حصوں میں تقسیم کردیا جاتا ہےمثلا ایک حصہ کٹلری،دوسرا مصالحوں کے ڈبے تیسرامشروبات یا کچن میں استعمال ہونے والے چھوٹے آلات کے لئے مختص کردیا جاتا ہے جس کے ذریعے آپ کو چھوٹے سے کچن میں ہی زیادہ ذخیرہ کا ساماں کے لئے جگہ مہیا ہوجاتی ہے ۔
ووڈ اسٹائل کیبنٹ !(wood Cabinet)
لکڑی سے تیار کردہ کچن کی الماریوں کی اہمیت جدید اور ماڈرن دور میں بھی کم نہیں کی جاسکتی چاہے زمانہ گلاس کیبنٹ کا ہو یا ماربل کیبنٹ کا ووڈ اسٹائل کیبنٹ کی اہمیت ہر دور میں جدت کے ساتھ قائم رہتی ہے تاہم دور جدید میں آپ کا انتخاب نہ صرف لکڑی کے کیبنٹ ہونے چاہئیں بلکہ آپ کے لئے ووڈ کچن اسٹائل ایک منفرد اور بہترین تجویز ہے۔ ایک منفرد ڈیزائن کے حصول جدت اور چھت کے پار لکڑی کے پینل ، دیواروں اور لکڑی کا فرنیچر ، گرینائٹ ٹیبل ،میز اوروشنی کے عناصر کے ساتھ لکڑی کی الماریوں کا استعمال خوبصورت اور منفرد پارٹنرشپ بنانے کے لیے ضروری ہے۔
پرنٹڈ کیبنٹ اسٹائل!
(Printed Cabinet)
گزشتہ سالوں سےپاکستان میں پرنٹڈ کیبنٹ اسٹائل خاصا مقبول ہورہا ہے۔منفرد ،خوبصورت اور جدید پرنٹڈ کیبنٹ آپ کے کچن کو بہترین طور پر سجانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے ۔پرنٹڈ کیبنٹ میں ڈارک کلز کیبنٹ کا استعمال زیادہ کیا جاتا ہے جن میں سرخ ،مرجنڈا ،سیاہ ،اورنج کلرز اسکیم زیادہ پسند کی جارہی ہے اگر آپ کا کچن ہلکے رنگ و روغن سے مزین ہے تو پرنٹڈ کیبنٹ اسٹائل آپ کا بہترین انتخاب ہے ۔
دیہی کیبنٹ اسٹائل !
چند دیہی اثرات لیا لکڑی کا جاذب نظر کیبنٹ اسٹائل بھی ایک الگ اور دلکش تجویز ہے جس میں لکڑی کے اصلی رنگوں کا انتخاب کرتے ہوئے مختلف کیبنٹ ترتیب دیے جاتے ہیں ۔جس کے ساتھ چمکدار ماربل کا فرش کچن میں نئی جدت پیدا کرنے کے ساتھ آپ کو دیہاتی اسٹائل بھی فراہم کرتا ہے لکڑی کے اصلی اور مضبوط رنگ اپنی موجودگی کا احساس دلاتے ہوئے ایک نرم گرم ماحول کی تخلیق میں اپنا بھرپورکردار ادا کرتے نظر آتے ہیں۔
رنگین فریم کیبنٹ اسٹائل
( Colour Frame Cabinet )
اگر آپ اپنے کچن کے لئے کچھ نیا چاہتے ہیںمگر ایک پوری دیوار پر مختلف رنگ نہیں پسند کرتے تو ایک مختلف رنگ سے تیار کردہ شیلف فریم کیبنٹ اسٹائل سے بھی مدد لے سکتے ہیں اس کچن میں کم فرنیچر کا استعمال کرتے ہوئے اسے دیکھنے اور استعمال کرنے والوں کے لئے بہترین اور خوشگوار بنایا جاسکتا ہے خاص کر پیلے جیسے طاقت ور رنگ کے ساتھ۔ اور فرش پر لگا خوبصورت ماربل بھی آپ کے کچن کی دلکشی میں اضافہ کرسکتا ہے ۔