سرگودھا میں پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 30 پر ضمنی انتخاب آج ہوگا ۔ یہ نشست مسلم لیگ ن کے رکن چوہدری طاہر سندھو کے انتقال کے باعث خالی ہوئی ہے جبکہحلقے میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہے ۔
حلقہ پی پی 30 تحصیل کو ٹ مو من اور تحصیل بھلوا ل کی 16یونین کونسلوں پر مشتمل ہے ،حلقے میں ایک لاکھ 73ہزار 912 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں، جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 98 ہزار 136 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 75 ہزار 776 ہے۔ 137 پولنگ اسٹیشن پر 386 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق امن و امان کیلئے فوج کو اسٹینڈ بائی رکھا گیا ہے جبکہ محکمہ پولیس کے 2ایس پی 5 ڈی ایس پی 7 انسپکٹرز اور ایک ہزار پولیس اہل کار فرائض انجام دیں گے ۔
ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ امیدوار چوہدری یاسر ظفر سندھو اور تحریک انصاف کے راؤ ساجد محمود کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہے۔
نواز شریف کی بطور پارٹی صدر نا اہلی کے بعد یا سر ظفر سندھو سے شیر کا نشا ن واپس لے کر انہیں پک اپ وین کا انتخابی نشا ن الاٹ کیا گیا ہے جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار راؤ ساجد محمو د چند روز قبل جمعیت علما ئے اسلام (ف) چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے ہیں۔
ضمنی انتخاب میں زیادہ گہما گہمی دیکھنے میں نہیں آرہی اور نا ہی دونوں جماعتوں کے اہم رہنماؤں نے انتخابی مہم میں حصہ لیا ہے۔