پی پی 30 سرگودھا کے ضمنی انتخاب میں تمام 137 پولنگ اسٹیشنز کا غیرحتمی غیرسرکاری نتیجہ سامنے آگیاہے جس میں ن لیگ کے حمایت یافتہ آزاد امیدوارکامیاب قرار پائے ہیں۔
نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ یاسر ظفر سندھو42ہزار736ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر اور پی ٹی آئی کےامیدوارساجدمحمود 23ہزار 586ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
سرگودھامیں پنجاب اسمبلی کی یہ نشست مسلم لیگ ن کے رکن چوہدری طاہر سندھو کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی اور ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ امیدوار چوہدری یاسر ظفر سندھو اور تحریک انصاف کے راؤ ساجد محمود کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ تھا۔
سرگودھاکےحلقہ پی پی 30پرپولنگ صبح 8بجے شروع ہوئی، ابتداء میں پولنگ سست روی کا شکاررہی لیکن پھر پولنگ اسٹیشنوں پر رش بڑھتاگیا، یہ حلقہ تحصیل کو ٹ مو من اوربھلوا ل کی 16یونین کونسلوں پر مشتمل ہے، یہاں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعدادایک لاکھ 73ہزار 912 ہے جن میں سے مرد ووٹرز کی تعداد 98 ہزار 136 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 75 ہزار 776 ہے۔
حلقے میں 137 پولنگ اسٹیشنز پر 386 پولنگ بوتھ بنائے گئے تھے، امن وامان کیلئےفوج کواسٹینڈ بائی رکھا گیا تھا جبکہ پولیس کے 2ایس پیز، 5 ڈی ایس پیز، 7 انسپکٹرزاورایک ہزار پولیس اہل کاروں نے فرائض انجام دئیے۔