• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احمد پور شرقیہ:زمین کے تنازع پر 3سال کا بچہ قتل

احمد پور شرقیہ:زمین کے تنازع پر 3سال کا بچہ قتل

احمد پور شرقیہ میں زمیندارنے زمین کے تنازع پر مبینہ طورپر 3سال کے بچے کو قتل کردیا۔

تھانا صدر احمد پور شرقیہ کے علاقے ٹبی عاربی میں ز میندار نےمبینہ طور پر تین سالہ بچے کو زمین کے تنازع پر تالاب میں پھینک کر قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ مقتول بچے کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتارکرلیاگیا ہے۔

تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال احمد پور شرقیہ میں بچے کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی ۔

تازہ ترین