• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر میں فنانس ڈیپارٹمنٹ بلوچستان اور ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے سیمینار کا انعقاد

گوادر ( نامہ نگار )بجٹ سازی سے زیادہ منصوبہ بندی اور وسائل کا درست استعمال زیادہ پا ئیدار ثابت ہوسکتا ہے ۔ بجٹ سازی میں لوگوں کے بنیادی مسائل کو ترجیح دینی ہوگی۔ بلوچستا ن معدنی اور قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے ۔ منصوبہ بندی کی کمی کی وجہ سے استفادہ حاصل نہیں کر رہے ۔ ان خیالات کااظہار مقررین نے فنانس ڈیپارٹمنٹ بلوچستان اور ضلعی انتظامیہ گوادر کے اشتراک سے سٹیزن فری بجٹ کنسلٹیشن فار بجٹ 2018-19کے عنوان سے ایک روزہ سیمینار سے خطاب کے دوران کیا۔ سیمینار میں ضلعی انتظامیہ و مختلف محکموں کے افسران اور بلد یاتی چیئرمین سمیت سماجی تنظیمو ں کے نما ئندوں، جی پی پی بلوچستان کے کوآر ڈینیٹر ڈاکٹر محفو ظ علی خان، جی پی پی برائے کے پی کے کے کو آر ڈینیٹر نصیر احمد، بلوچستان بورڈ آف انوسٹمنٹ کے ایم ڈی روئیل محمد بلوچ اور اے ڈی سی گوادر انیس طارق گورگیج ، ڈسٹرکٹ کونسل گوادر کے چیئرمین حاجی فدا حسین دشتی، چیمبر آف کامرس گواد ر کے صدر نو ید کلمتی اور دیگر نے شرکت کی ۔
تازہ ترین