• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
سکھر (پ ر) سکھر آئی بی اے کے آڈیٹوریم میں کانفرنس منعقد ہوئی جس کا موضوع کمپیوٹنگ میتھمیٹکس اینڈ انجینئرنگ ٹیکنالوجیز تھا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سکھر آئی بی اے کے وائس چانسلر پروفیسر نثار احمد صدیقی نے کہا کہ دو روزہ کانفرنس تحقیق کی دنیا میں ایک سنگ میل ثابت ہوگی۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ تحقیق کار اور طلبہ اس کانفرنس سے استفادہ کریں گے۔ اس موقع پر اسکول آف کمپیوٹر سائنس اینڈ انفارمیٹک یونیورسٹی کے پروفیسر ایم طاہر نے سائبر کرائم پر خیالات کا اظہار کیا۔ کانفرنس سے مڈل ایسٹ ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر اوزان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین