پشاور (خبر نگار خصوصی) اسلامی جمعیت طلبہ یونیورسٹی کیمپس پشاور کے ناظم اول شیر خان نے کہا ہے کہ جامعہ صوابی کے وائس چانسلر کی سرپرستی میں ثقافتی تقریب کے نام پر مخلوط اور بے ہودہ میوزیکل نائٹ کا انعقاد قابل مذمت ہے، اس اقدام سے یونیورسٹی کے تقدس کی پامالی ہوئی ہے جبکہ اس طرح کی سرگرمیاں اسلامی معاشرے اور پختون روایات کے عین منافی ہیں۔میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواسے مطالبہ کرتے ہیں کہ مذکورہ وائس چانسلر کے ساتھ ساتھ اس غیر اخلاقی سرگرمی میں ملوث دیگر افراد کے خلاف بھی زبردست کارروائی کی جائے۔