سرگودھا(نامہ نگار) سرگودھا ضلع کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں کے نمبر تبدیل کردیئے گئے ہیں سرگودھا کے قومی اسمبلی کے حلقوں کی تعداد 5 ہے جو قبل ازیں حلقہ این اے 64 سے حلقہ این اے 68 تک تھی جو اب تبدیل کرکے حلقہ این اے 88 سے حلقہ این اے 92 تک کردی گئی ہے حلقہ این اے 88 بھلوال‘ بھیرہ‘ پھلروان‘ سالم‘ ماڑی لک کے علاقوں پر مشتمل ہوگا‘ جبکہ حلقہ این اے 89 کوٹمومن اور دیگر علاقوں پر مشتمل ہوگا‘ حلقہ این اے 90 جوکہ سرگودھا شہر پر مشتمل ہوگا‘ حلقہ این اے 91 سلانوالی اور دیگر علاقوں پر مشتمل ہوگا‘ حلقہ این اے 92 شاہپور‘ ساہیوال اور دیگر علاقوں پر مشتمل ہوگا اسی طرح صوبائی اسمبلی کے حلقوں کی تعداد 11 سے کم کرکے 10 کردی گئی ہے ایک صوبائی حلقہ کو ختم کردیا گیا ہے اب موجودہ حلقوں کے نمبرز پی پی 72 سے پی پی 81 تک ہونگے جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے پی پی 72 سرگودھا میں تحصیل بھیرہ اور بھلوال شامل ہیں اس حلقہ کی آبادی 3 لاکھ 88 ہزار 465 ہوگی‘ پی پی 73 سرگودھا II میں بھلوال‘ اجنالہ سرکل کی آبادیاں شامل ہونگی اسی طرح پی پی 74 سرگودھا کوٹمومن اور لکسیاں کے علاقوں پر مشتمل ہوگا پی پی 75 بھاگٹانوالہ‘ چک 90-34-33 جنوبی وغیرہ‘ پی پی 76 شاہین آباد‘ چک 92 شمالی‘ 46 جنوبی وغیرہ پر مشتمل ہوگا پی پی 77 سرگودھا شہر میونسپل کارپوریشن پر مشتمل ہوگا پی پی 78 سرگودھا کنٹونمنٹ بورڈ اور میونسپل کارپوریشن کے کچھ حصوں پر مشتمل ہوگا پی پی 79 سلانوالی اور دیگر علاقوں پر مشتمل ہوگا پی پی 80 سرگودھا سلانوالی اور 119 جنوبی اور دیگر علاقو پر مشتمل ہوگا پی پی 81 شاہپور اور ساہیوال کی آبادیوں پر مشتمل ہوگا۔