• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر ، مطالبات کے حق میں محکمہ آبپاشی ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ

سکھر (بیورو رپورٹ) محکمہ آبپاشی کے ملازمین کی جانب سے مطالبات کے حق میں چیف انجینئر گدو بیراج کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت حلیم مہر، طاہر مغل ودیگر نے کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ کراچی میں مطالبات کے حق میں بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے ملازمین پر لاٹھی چارج کی مذمت کرتے ہیں اور ملازمین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا، ملازمین نے مطالبہ کیا کہ محکمہ آبپاشی کے ملازمین کے تمام جائز مطالبات منظور کئے جائیں بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کردیا جائے گا۔
تازہ ترین