سکھر ( بیورو رپورٹ )سکھر شہر کے مختلف علاقوں میں پینے کے پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا، بڑی تعداد میں لوگوں کو دور دراز علاقوں سے پینے کا پانی بھر کر لانا پڑرہا ہے جس سے ان کی معمولات زندگی بری طرح متاثر ہورہی ہے، گنجان آبادی والے علاقوں گرم گودی، گولیمار، شکارپور پھاٹک، نواں گوٹھ، نیو پنڈ، پاک کالونی، ریس کورس روڈ سمیت دیگر علاقوں میں پینے کے پانی کا بحران ہے جس کے خلاف سیاسی،سماجی، مذہبی، عوامی ، تجارتی، شہری تمام حلقے سراپا احتجاج ہیں، ایک جانب پینے کے پانی کے بحران نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کررکھاہے تو دوسری جانب محکمہ نساسک شہریوں کو جو پانی فراہم کررہا ہے وہ آلودہ اور مضر صحت ہے جس کے استعمال سے لوگ پیٹ سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں، پینے کے پانی کے بحران نے لوگوں کو سخت مشکلات سے دوچار کررکھاہے، سکھر کے مختلف علاقوں میں پینے کے پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے۔