• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر میں مر مت اور بحالی کے کاموں کی اسکیموں کی منظوری

سکھر(بیورو رپورٹ)کمشنر سکھر ڈویژن محمد عباس بلوچ نے کہا ہے کہ پہلے مرمت اور بحالی کے کاموں کے لیے مختص کی گئی رقم کو منظم طریقے سے استعمال نہیں کیا جاتا تھا اور انہیں ٹھیکیداروں میں تقسیم کیا جاتا تھا مگر اب ایسا نہیں ہونے دیا جائیگااور ا س لئے ڈسٹرکٹ اور ڈویژنل اوور سائیٹ کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جن کی منظوری کے بعد ہی مرمتی اور بحالی اسکیمیں شروع ہوسکیں گی اور شفاف طریقے سے جوبھی کام ٹینڈر میں ہوگا وہ ہی کام لیا جائیگا اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر سکھر آفس کے کانفرنس ہال میں منعقد کئے گئے ڈویژنل اوور سائیٹ کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے، اجلاس میں سکھر ، خیرپور اور گھوٹکی ضلع میں پراونشل بلڈنگ اور پراونشل ہائی ویز کی طرف سے ٹوٹل776.836ملین روپے کی ایم اینڈ آر اسکیموں کی منظوری دی گئی،کمیٹی کی جانب سے خیرپور ، سکھر اور گھوٹکی اضلاع میں پراونشل بلڈنگ کی 284.31ملین روپوں کی اسکیموں جبکہ پراونشل ہائی ویزڈپارٹمنٹ کی جانب سے سڑکوں اور پلوں کی492.526 ملین روپے کی اسکیموں کی منظوری دی گئی۔
تازہ ترین