گوادر (آئی این پی) سی پیک پراجیکٹ کے تحت گوادر بندرگاہ پر پہلا کنٹینر جہاز ایم ایس ٹائیگر لنگرانداز ہوا، گوادر پورٹ پر استقبالیہ تقریب میں کور کمانڈر ایئرایڈمرل معظم الیاس شریک ہوئے، نئی کنٹینر سروس گوادرپورٹ کو ابو ظہبی اور شارجہ کی بندرگاہوں سے منسلک کرے گی۔ بدھ کو ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سی پیک پراجیکٹ کے تحت بندرگاہ پر پہلا کنٹینر جہاز ایم ایس ٹائیگر لنگرانداز ہوا، ایم ایس ٹائیگر پاک بحریہ کے جہازوں کی سیکیورٹی میں گوادر پہنچا، پہلے کنٹینر کی سیکیورٹی کے فرائض پی این ایس کرار نے انجام دیئے۔ گوادر پورٹ پر استقبالیہ تقریب میں کور کمانڈر ایئرایڈمرل معظلم الیاس شریک ہوئے۔ استقبالیہ تقریب میں چین کے قونصلیٹ جنرل نے بھی شرکت کی۔ نئی کنٹینر سروس گوادر پورٹ کو ابوظہبی اور شارجہ کی بندرگاہوں سے منسلک کرے گی۔ پاک بحریہ کی ٹاسک فورس 88گوادر پورٹ آنے والی بحری راستوں کے تحفظ کیلئے تیار ہے۔