• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ اور صوبے بھر میں عوامی ضرورتوں کے مطابق حلقہ بندیاں کی جائیں، رحیم کاکڑ

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)سابق میئر ناظم ممبر میٹروپولیٹن رحیم کاکڑ، کونسلر آغا سرور بازئی، نسیم الرحمن، سلیم قریشی، منظور سرپرہ، عمر فاروق، عبدالغفار، محمد شریف ، محمداکبر، محمد یوسف، جاوید محمد نسیم نے مشترکہ بیان میں الیکشن کمیشن،کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سے کہا ہے کہ کوئٹہ سمیت صوبے کی حلقہ بندیاں عوامی ضرورت کے برعکس ہوئیں تو اس سے بہت ہی مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں انہوں نے کہا کہ کوئٹہ ڈسٹرکٹ میں بعض مفاد پرست موجودہ حالات کا انتظامی اور سیاسی فائدہ اٹھاتے ہوئے گھروں میں بیٹھ کر کوئٹہ سٹی کی حلقہ بندی اپنی ذاتی تسکین کیلئے کرارہے ہیں جو کہ بالکل غلط ہے انہوں نے کہا کہ اصل میں زمینی حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے اور عوامی ضرورتوں اور ترقی کو مد نظر رکھتے ہوئے اگر حلقہ بندی کی جائے تو شاید کوئی عقلمند انسان اس کی مخالفت نہیں کرسکتا انہوں نے کہا کہ غلط، غلط ہوتا ہے وہ چاہے کوئی بھی ہو بیان میں ارباب اختیار سے اپیل کی گئی ہے کہ چوروں، ڈاکوئوں، کمیشن مافیا کے چنگل سے کوئٹہ کو بچایا جائے اور حقیقی طور پر کوئٹہ اور صوبے کی حلقہ بندیاں کی جائیں۔
تازہ ترین