• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
     
میری الماری، ایک جادوئی پٹاری

  رابعہ شیخ

 جی ہاں !میری کیا آپ کی، ہم سب کی الماری ایک جادوئی پٹارا ہی تو ہے کیونکہ یہ گھر کے مکینوں کی اہم اور رازدار چیزیں جو خود میں چھپالیتی ہے۔کپڑوں کو سنبھالنا ہو یا ان کی حفاظت کے لئے کسی سائبان کی ضرورت ،کتابوں کا شیلف چاہئیےہویا جوتوں کا ریک ،جیولری رکھنی ہو یا کھلونے الماری ہی تو ہے جو ہر ایک کی ضرورت کے مطابق اپنی شکل اختیار کرلیتی ہے۔ 

اس لئے کہا جاتا ہے کہ خواب گاہ کو مکمل کرنے کے لئے جہاں ایک بیڈ اہم کردار ادا کرتا ہےوہیں ایک کارآمد الماری بھی مکینوںکے بیڈروم کا اہم حصہ مانی جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ الماریاں ہر گھر میں پائی جاتی ہیں۔ 

ان کا ہونا اہم اور ضروری تسلیم کیا جاتا ہے کیونکہ ان کے ذریعے گھر کا سارا سامان آسانی کے ساتھ ترتیب دیا جاسکتا ہے یہی نہیں ضرورت پڑنے پر آسانی سے ڈھونڈا بھی جا سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ لوگوں کی اکثریت بڑی بڑی الماریوں کے خواب دیکھتی ہے جن میں سارے کپڑے، بیگ اور جوتے پورے آ جائیں۔ سامان کے اضافے کے ساتھ نئے کپڑے وغیرہ رکھنے کے لیے فالتو جگہ بھی ہونی چاہیے۔

عام طور پر الماری فرنیچر کے ہمراہ ہی لی جاتی ہے تاہم اگر آپ فرنیچر کے اس اہم جز میںجدت کے خواہشمند ہیں تو الماری کو اپنی ضرورت اور جدید ٹرینڈز کے مطابق تھوڑی سی دقت اور سوچ بچار کے ساتھ اک نیا اور منفرد اسٹائل دے سکتے ہیں ۔

 آپ کے بیڈروم کے لئے ایک کشادہ اور جدید ٹرینڈ لئےالماری کیسے ہونی چاہیئےاسی کے پیش نظر آئیے آج بات کرتے ہیں اس اہم موضوع پر جو آپ کوالماری بنوانے کے دوران سوچ بچار اور انتخاب کے دوران پیش آنے والی مشکلات سے محفوظ رہنے میں مد د دے گا ۔

الماری اور آرٹ

اگر آپ آرٹ کے شوقین ہیں اور بیڈروم میں کچھ نیاپن اور انفرادیت چاہتے ہیں تو اپنی الماری پر باہر کی جانب ڈیزائننگ کے ذریعے آپ اپنا یہ شوق بآسانی پورا کرسکتے ہیںساتھ ہی کوئی تصویر یا فنکاری بھی آپ کی الماری کے لئے بہترین انتخاب ہے ۔ الماری کے دروازوں پر ایک بامقصد ڈیزائن یا تصویر آپ کو کمرے میں داخلے کی صورت میں ہی متاثر کرےگا اس تبدیلی کے ذریعے آپ کے مہمان اور دوست بھی متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکیں گے ۔

بچوں کی الماری

میری الماری، ایک جادوئی پٹاری

بچوں کے رومز کی ڈیکوریشن جس طرح آسان نہیں بلکہ ایک مشکل امر ہے بالکل اسی طرح فرنیچر کا انتخاب بھی ایک مشکل مرحلہ ہے ۔ اس کے لئے بہترین حل یہ ہے کہ بیڈ کی طرح بچوں کی وارڈروب بھی کارٹونز سے بھری ہو۔ دوسری جانب بچوں کی الماری کو پرکشش بنوانے کے لئے ہلکے اور روشن رنگوں کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے۔

آئینہ کے ہمراہ الماریاں

میری الماری، ایک جادوئی پٹاری

 اگر آپ بیڈروم میں جدید طرز کی الماریاں شامل کرنا چاہتے ہیں تو شیشوں کے ذریعے بھی ٹرینڈی وارڈروب تیار کئے جاسکتے ہیںبیڈروم میں شیشوں کے دروازے والی الماریوں کے ذریعے روشنی کو کمرے کے ہر کونے میں منعکس کیا جاسکتا ہے جو کمرے کو مزید روشن بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

الماری کی آرائش کا ایک بہترین طریقہ یہ بھی ہے کہ الماری کے دروازے ہلکے رنگ کے مستطیل شکل کے شیشے والے ہوں۔ یہ نہ صرف خوبصورت لگتے ہیں بلکہ وزن میں بھی ہلکے ہوتے ہیں اور اسی وجہ سے انہیں زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔

مکمل دیوار کے ساتھ

 خوابگاہ کی مکمل دیوار پر الماری بنوانا بھی ایک شاندار آئیڈیاہےجو اکثر لوگ یا متعدد افراد کے خاندان اپنے گھروں کے لئے اپنانا پسند کرتے ہیں۔ اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ الماری بنانے کے بعد اکثر دیوار کسی کام میں نہیں آتی اس لئے اس پوری دیوار پر الماری بنا کر استعمال میں لایا جاتا ہے۔ اور اس آئیڈیا کو منتخب کرنے والا بھی افسوس کرتا نظر نہیں آتا۔

مختلف حصوں میں الماری، اک منفرد اسٹائل

میری الماری، ایک جادوئی پٹاری

اگر آپ محدود جگہ پر ایک سستی وارڈروب بنانے کے خواہشمند ہیں تو آپ کے لئے پرت دار لکڑی کی الماری بھی اک بہترین چوائس ہے ۔جس کے لئے کوئی ایک نہیں متعدد اور مختلف ڈیزائن ڈھونڈے جاسکتے ہیں۔اسے سادہ اور بھاری دونوںقسم کی لکڑیوں اور منفرد اسٹائل کے ساتھ لگایا جاسکتا ہے ۔

مختلف خانوں والی الماری

بہت سے لوگ الماری بنوانے سے قبل اسٹوریج آئیڈیاز پیش کرتے ہیں تو آپ صرف ان کی طرف دھیان نہ دیں۔ کیونکہ الماری کو صرف شیلفوں سے نہیں بھرا ہونا چاہیے آپ اس میں اور بھی فائدے مند اشیا نصب کرسکتے ہیں جیسے کہ جوتے کے خانے وغیرہ۔خانے آپ کی الماری میں حیرت انگیز سٹوریج کا اضافہ کر سکتے ہیں، اور دراز بھی چھوٹی اشیاء کے لئے ضروری ہیں جن کا آپ کو ٹریک رکھنے کی ضرورت ہے ۔

وال پیپر دیوار پر نہیں اب الماری پر

میری الماری، ایک جادوئی پٹاری

جدید ٹرینڈ کے تحت وال پیپر دیواروں کی خوبصورتی بڑھانے کے استعمال کئے جاتے ہیں لیکن الماری پر لگائے گئے وال پیپر دوسرے مواد اور لوازمات کے ساتھ اپنا جادو دکھانے اور مختلف جدت فراہم کرنے کے لئے بھی بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔یہی نہیں ان کے ذریعے الماری کو بھی مزید خوبصورت بنایا جاسکتا ہے ۔

سلائیڈنگ کے دروازوں والی الماری

میری الماری، ایک جادوئی پٹاری

کیا آپ کا بیڈروم چھوٹا ہے یا پھر الماری کے لئے آپ کے پاس محدود جگہ ہے اگر ایسا ہے تو سب سے بہترین اور کم جگہ میں بہترین سلائیڈنگ دروزے والی الماریاں ہیں۔ جو نہ صرف آپ کے استعمال کے لئے آسان ہوتی ہیں بلکہ جدید طرز کی ہونے کے باعث آپ کے کمرے کے لئے ایک منفرد انتخاب بھی ۔

الماری کی صفائی آسان نہیں تو مشکل بھی نہیں

میری الماری، ایک جادوئی پٹاری

 گھر میں صفائی اور ترتیب مہمانوں سے پہلے انسان کی شخصیت اور اس کے مزاج پر اثر انداز ہو تی ہے ۔ گھر میں موجودبے ترتیبی جہاں سستی اور کاہلی کی نشانی ہے وہیں یہ گھر کے مکینوں کی زندگی پر بھی منفی اثرات مرتب کرتی ہے ۔کوئی بھی الماری چاہے کتنی بھی اسٹائلش اور ٹرینڈ کے عین مطابق ہواگر اس کی حالت اجڑی اور کپڑے اندر ترتیب سے ہونے کے بجائے بکھرے بکھرے انداز میں ہوں تویہ کمرے کے حسن کو نکھارنے کے بجائے اس کو گہناتی نظر آئے گی۔

٭سب سے پہلے الماری کے کپڑوں کو باہر نکال کر ان کی تہہ بنالیں الماری میں صرف وہی کپڑے رکھیں جو کام کے ہوں ۔

٭الماری میں خوشبو کیلئے ائیر فریشنر چھڑکیں۔

٭پہلے سے آنے والی بو کو ختم کرنے کیلئے سرکے میں بیکنگ سوڈاملاکر اس سے الماری کی صفائی کریں۔الماری کے ہر خانے اور ہر دراز کی اچھے طریقے سے صفائی کریں۔

٭الماری میں تمام کپڑے رنگوں کی مناسبت سے ترتیب کے ساتھ رکھیں۔جیسا کہ پہلے گلابی ،پھر نیلا ،پھر پیلا ،پھر کالاوغیرہ۔

٭الماری میں جگہ بچانے کیلئے بے موسمی کپڑوں کو ڈبوں میں بند کر کے الماری کے اوپر یا بستر کے نیچے ٹھکانے لگادیں۔ اپنے پسندیدہ کپڑوں کو سب سے اوپر رکھیں۔درازیں الماری میں ایک بہت اچھا اضافہ ہیں۔

٭اسکارف اور دوپٹوں کیلئے شاور رنگز لے آئیے انہیں ہینگر میں لٹکائیں اور سکارف وغیرہ اس میں لٹکائیں۔اس سے کافی جگہ بچ جائے گی۔ الماری میں موجود کھونٹیوں کو بھی بروئے کار لائیں۔

٭جوتوں کیلئے ،جوتوں کے ڈبے یا پھر لٹکنے والے بیگز کا استعمال کیجئے۔اس کیلئے الماری کا یقیناَ نچلا حصہ استعمال ہو گا۔ جوتے لٹکانے والے بیگز میں آپ جوتوں کے علاوہ بھی کئی چیزیں رکھ سکتے ہیں۔ بند جوتوں کو الماری میں رکھنے سے پہلے کچھ ٹشوپیپریا کا غذ ان میں ٹھونس دیں۔اس طرح ان کی شکل خراب نہیں ہوگا

تازہ ترین
تازہ ترین