• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
دبئی میں قلندرز کا دھواں دھار آغاز، ایک وکٹ پر 95رنز

پاکستان سپر لیگ تھری میں آج کھیلے جانے والے میچ میں لاہور قلندرز نے یونائیٹڈ کو 8وکٹ پر 164رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں لاہور نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 163رنز کا مجموعہ ترتیب دیا۔

دبئی: قلندرز کا یونائیٹڈ کو 164رنز کا ہدف

قلندرز کی جانب سے ٹاپ اسکورر اینٹون ڈیویسچ رہے انہوں نے 42گیندوں پر 3چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 62رنز بنائے، ان کی وکٹ فہیم اشرف کے حصے میں آئی  جبکہ ان کا کیچ محمد سمیع نے پکڑا۔

اینٹون ڈیویسچ آج لاہور قلندر ز کی جانب سے پاکستان سپر لیگ تھری میں اپنا پہلا میچ کھیل رہے ہیں، انہیں آئوٹ آف فارم کیمرون ڈیلپورٹ کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

قلندرز کے دیگر بیٹسمین میں  فخر زمان34 اور کپتان برینڈن مکولم 33رنز کے ساتھ نمایاں رہے، مکولم نے یہ 33رنز 12گیندوں پر 3چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے  اسکور کیے۔


ان کے علاوہ ٹیم کا کوئی بیٹسمین اسلام آباد کی بولنگ کے سامنے زیادہ دیر ٹک نہ سکا اور ایک ایک کرکے قلندرز کے بیٹسمین پویلین لوٹتے گئے۔

اس سے قبل قلندرز کے آئوٹ ہونے والے پہلے بیٹسمین فخر زمان تھے ،انہوں نے 24 گیندوں پر 2چھکوں اور اتنے کی چوکوں کی مدد سے 34 رنز اسکور کیے۔ انہیں ڈومینی نے آئوٹ کیا جبکہ ان کا کیچ وکٹ کیپر رونکی نے تھاما۔

101رنز کے اسکور پر ٹیم کی دوسری وکٹ گری، آئوٹ ہونے والے بیٹسمین آغا سلمان تھے، وہ 8 رنز اسکور کرکے شاداب خان کا شکار بنے۔

دبئی: قلندرز کا یونائیٹڈ کو 164رنز کا ہدف

اس کے بعد  121رنز پر وکٹ کیپر دینیش رام دین بھی 9 رنز بنا کر فہیم اشرف کے ہاتھوں بولڈ ہوئے، جبکہ ایک رنز کے اضافے کے بعد اینٹون ڈیویسچ بھی فہیم اشرف کی وکٹ بن گئے اور اس طرح فہیم اشرف نے ایک اوور میں 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ٹیم کی پانچویں وکٹ 149رنز کے اسکور پر سنیل نارائن کی صورت میں گری انہیں بھی بھی فہیم اشرف نے 6رنز پر بولڈ کیا پھر ایک رن کے اضافے کے بعد سہیل خان کو محمد سمیع نے ایک رن ہی کے اسکور پر چلتا کیا۔

162رنز کے اسکور پر ٹیم کی ساتویں وکٹ عامر یامین کی گری وہ ایک رن اسکور کرکے رن آئوٹ ہوگئے تاہم کپتان برینڈن مکولم دوسرے اینڈ پر ڈٹے رہے اور ٹیم کو اچھا اسکور بنانے میں اہم کردار ادا کیا اور ان کے ساتھ سلمان ارشاد ایک رن اسکور کرکے ناٹ آئوٹ رہے۔


قبل ازیں پی ایس ایل تھری میں آج 2میچ کھیلے جارہے ہیں جہاں آج کا پہلا میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جارہا ہے جس میں اسلام آباد نے لاہور کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔

دونوں ٹیمیں آج دوسری بار ایونٹ میں آمنے سامنے ہیں جبکہ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد نے لاہور کے خلاف سپر اوور میں فتح حاصل کی تھی۔

دبئی: قلندرز کا یونائیٹڈ کو 164رنز کا ہدف

اسلام آباد یونائیٹڈ کی اب تک ایونٹ میں کارکردگی نپی تلی رہی اور اسے 5 میچز میں سے تین میں کامیابی اور دو میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ مصباح الیون اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

لاہور قلندرز کی ٹیم اب تک ایونٹ میں 5 میچز کھیل چکی ہے اور پانچوں میں اسے شکست کا سامنا ہے تاہم آج کپتان برینڈن میکولم جیت کے لئے پرعزم ہیں۔ لاہور قلندر کو ایونٹ میں رہنے کے لئے اگلے میچز جیتنا ہوں گے، پوائنٹس ٹیبل پر منفی پوائنٹس کے ساتھ لاہور قلندرز سب سے پیچھے ہے۔

تازہ ترین