• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
دبئی: کنگز کی گلیڈیٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈ نگ

پاکستان سپر لیگ تھری کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈیٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔

میچ میں کراچی کنگز اپنی ٹورنامنٹ میں جاری زبردست کارگردگی کو دہرانے کے لیے بے چین کے جبکہ گزشتہ میچ میں انہیں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہونا پڑا تھا۔

دبئی: کنگز کی گلیڈیٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ

کنگز نے اپنی آج کے میچ کے لیے ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی ہیں، جہاں شاہد آفریدی کی ٹیم میں واپسی ہوئی جبکہ پروٹیز آل رائونڈر ڈیوڈ ویز آج کنگز کی جانب سے اپنا پہلا پی ایس ایل میچ کھیلیں گے۔

ادھر کوئٹہ گلیڈیٹرزکی جانب سے آج کے میچ کے لیے کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، انہوں نے اپنی گزشتہ میچ کے لیے میدان میں اتاری گئی ٹیم کو برقرار رکھا ہے۔


ٹورنامنٹ میں اب تک دونوں ٹیموں کی پرفارمنس میں کراچی کنگز کوئٹہ گلیڈیٹرز کے مقابلے میں آگے ہے۔

کراچی نے اب تک 5میچوں میں 3جیتے جبکہ ایک میں اسے شکست اور ایک میچ بے نتیجہ رہا تاہم کوئٹہ گلیڈیٹرز نے اب تک 6 میچوں میں 3 جیتے اور اتنے ہی میچ میں اسے شکست سے دوچار ہونا پڑا ہے ۔

تازہ ترین