• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
دبئی :گلیڈی ایٹرز کا کنگز کو 181رنز کا ہدف

دبئی میں جاری آج سپر لیگ تھری کے میچ میں کوئٹہ گلیڈیٹرز نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 181رنز کا ٹارگٹ سیٹ کیا ہے۔

گلیڈیٹرزبیٹسمین ٹاس ہار گئے پر ہمت نہیں ہارے اور کنگز کے خلاف زبردست پرفارمنس دی اور مقررہ 20 اوورز میں 180 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا۔


گلیڈیٹرز کی اننگز میں نمایاں کارکردگی شین واٹسن اور کیون پیٹرسن کی رہی ،واٹسن نے بڑی برق رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار بیٹنگ کی اور صرف 58گیندوں پر 7چھکوں اور 5چوکوں کی مدد سے 90رنز اسکور کیے اور ناقابل شکست رہے۔

دوسری طرف کیون پیٹرسن نے بھی ان کا زبردست طریقے سے ساتھ دیااور 52رنز صرف 34گیندوں پر ایک چھکے اور 7 چوکوں کی مدد سے اسکور کیےاور عثمان خان شنواری کا شکار بنے جبکہ ان کا کیچ روی بوپارا نے پکڑا۔

دبئی :گلیڈی ایٹرز کا کنگز کو 181رنز کا ہدف

اس وقت ٹیم کا اسکور 146رنزتھا، پیٹرسن کے آئوٹ ہونے کے بعد رائلی روسووو میدان میں آئے،لیکن وہ بھی زیادہ دیر ٹک نہ سکے اور 7گیندوں پر ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 13رنز اسکور کرکے محمد عامر کو اپنی وکٹ دے بیٹھے اوران کا کیچ جو ڈینلی نے تھامااور اس وقت ٹیم کا اسکور 161رنز تھا۔

دبئی :گلیڈی ایٹرز کا کنگز کو 181رنز کا ہدف

گلیڈیٹرز نے پھر انور علی کو میدان میں بگ ہٹنگ کرنے بھیجالیکن وہ تو صرف 4 گیندوں پر ایک چوکے کی مدد سے 6 رنز بنا کر چلتے بنے انہیں محمد عرفان نے آوٹ کیا تاہم ان کا کیچ بابر اعظم کے حصے میں آیا۔

اس وقت تک ٹیم کاایک اچھا اسکور بن کر178رنز تک پہنچ چکا تھا پھر آخر میں گلیڈیٹرز کی اننگز کا اختتام شین واٹسن اور رمیز راجا نے کیا اور 2رنز کے اضافے کے ساتھ اسکور کو 180رنز پر پہنچایا۔

تازہ ترین