• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مخصوص نشستوں پر رشتہ دار خواتین کو اسمبلی میں لانے کا کلچر بدلنا ہوگا،مشرف

اسلام آباد (خبر ایجنسی )آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین اور سابق صدر جنرل (ر)سید پرویز مشرف نے کہا ہے کہ خواتین کو مردوں کے برابر لانے کیلئے ان کی تعلیم اور سوچ کے معیار کو بہتر بنانا ہو گا، مخصوص نشستوں پر رشتہ دار خواتین کو اسمبلی میں لانے کا کلچر بدلنے کی ضرورت ہے۔ تعلیم یافتہ ، ترقی پسند خواتین ملکی ترقی اور خواتین کے حقوق کے لئے بہتر کردار ادا کر سکتی ہیں، اپنے دور حکومت میں خواتین کی ترقی اور بہتری کے لئے ٹھوس اقدامات کئے اور انہیں سیاسی طور پر با اختیار بنایا، خواتین کو مردوں کے برابر ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے جس کے لئے انہیں سیاسی و معاشی طور پربا اختیار بنانا ہو گا۔ وہ جمعرات کو اسلام آباد میں آل پاکستان مسلم لیگ کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔
تازہ ترین