وزیر داخلہ احسن اقبال کہتے ہیں کہ سی پیک نے ابھی پرائمری پاس کی ہے، دو قدم ہی چلے ہیں کہ ملک پر اتنے مثبت اثرات آئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں نے صرف تبدیلی کے نعرے لگائے، ہم نے تبدیلی لا کر دکھائی ہے،پاکستان کے اپنے سیاسی سقراط اور بقراط ملک کو بدنام کرنے میں لگے ہیں، پاکستان کا نام گرے لسٹ میں ڈالنا امریکا کا سیاسی فیصلہ ہے۔
وزیر داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ روزگار کے مواقع پیدا ہورہے ہیں، جب سی پیک مکمل ہوگا تو پاکستان خطے میں تجارت اور کاروبار کا حب بنے گا۔
احسن اقبال نے مزید کہا کہ ڈیڑھ سے دو سال میں کراچی سے پشاور تک موٹر وے مکمل ہوجائے گا، 8 ارب ڈالر کے ساتھ کراچی سے پشاور اور لنڈی کوتل تک ٹرین کی اپ گریڈیشن کررہے ہیں، جس کے بعد ٹرین کی رفتار ڈبل اور سفر کا دورانیہ آدھا ہوجائے گا۔