• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈونیشیا کی دو یونیورسٹیوں میں حجاب پہننے پر پابندی

انڈونیشیا کی دو یونیورسٹیوں میں حجاب پہننے پر پابندی

انڈونیشیا میں دو یونیورسٹیوں میں حجاب پہننے پر پابندی لگادی گئی ہے،انتظامیہ کے مطابق ملک میں بڑھتے ہوئے بنیاد پرستی کے رجحان کے تحت حجاب پہننے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

انڈونیشیا کی سنن کلیجاگا کا یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے 3 درجن سے زائد طالبات کو حجاب نہ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، احکامات سے انکار پر انہیں تعلیمی ادارے سے بے دخل کردیا جائے گا۔

ملک کی ایک یونیورسٹی نے بھی مذہبی انتہا پسندی کو بڑھنے سے روکنے کے لیے حجاب پر پابندی عائد کی ہے۔تاہم یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ احکامات کو نہ ماننے والی طالبات کو کسی قسم کی سزا کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

تازہ ترین