• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
روبوٹ بھی ریوبک کیوب حل کرنے لگے

امریکی ماہرین نے 0اعشاریہ 38سیکنڈ میں ریوبک کیوب حل کرنے والا روبوٹ تیار کرکے گنیز ریکارڈ توڑ ڈالا۔


یوں توآپ نے بچوں اور بڑوں سمیت کئی افراد کو ریوبک کیوب حل کرتے ہوئے دیکھا ہی ہوگا لیکن جناب انسان ہی نہیں اب تو روبوٹ بھی اس گتھی کو سلجھانے لگے ہیں۔

روبوٹ بھی ریوبک کیوب حل کرنے لگے

یقین نہیں تو ویڈیو میں نظر آنے والے اس روبوٹ کو ہی دیکھ لیں جو صرف 0.38سیکنڈ میں ریوبک کیوب حل کرنے کا ماہر ہے ۔

جی ہاں، بین کٹز اورجیرڈ کارلو نامی ماہرین نے ' روبوٹ تیار کیا ہے جو صرف 0.38سیکنڈمیں ریوبک کیوب حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جو اس وقت دنیا کاتیز رفتار سے ریوبک کیوب حل کرنے والا روبوٹ ہے تاہم گنیز آفیشلز کی جانب سے ابھی تصدیق کرنا باقی ہے۔

روبوٹ بھی ریوبک کیوب حل کرنے لگے

واضح رہے اس سے قبل تیز ترین رفتار سے ریوبک کیوب حل کرنے والا روبوٹ جرمن انجینئر نے تیار کیا تھا جو 0.637سیکنڈ میں روبوٹ حل کرنے کی صلاحیت رکھتا تھا ۔

تازہ ترین