• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہری پور جیل میں آئس، ہیروئن اور چرس کھلے عام فروخت ہونے کا انکشاف

ہری پور جیل میں آئس، ہیروئن اور چرس کھلے عام فروخت ہونے کا انکشاف

ہری پور جیل میں آئس، ہیروئن اور چرس کھلے عام فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے، محکمہ جیل خانہ جات نے فروخت اور ہری پور جیل میں ہونے والی کرپشن پر انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے،انکوائری کمیٹی ہری پور جیل کا دورہ کرے گی۔

ہری پور جیل میں آئس، ہیروئن اور چرس کھلے عام فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے، یہ انکشاف قیدیوں کی جانب سے ملنے والی شکایات پر ہوا ، جس پر محکمہ جیل خانہ جات کے افسران پر مشتمل ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو ہری پور جیل کا دورہ کرے گی۔

ان انکشافات کے بعد خیبر پختون خوا کے جیلوں کو اصلاح خانے اور قیدیوں کو رہائی کے بعد مفید شہری بنانے پر سوالیہ نشان بن گیا ہے۔ شکایات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جیل میں قیدیوں کے لئے آنے والے راشن میں بدعنوانی اور منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر ہونے کی شکایات موصول ہوتی ہیں۔

شکایات میں کہا گیا ہے کہ منشیات کا استعمال اور آزادانہ فروخت جیل انتظامیہ کی سربراہی میں عروج پر ہے۔ جس کے باعث قیدی نشے کے عادی بنتے جارہے ہیں، جیل میں ہیروئن، چرس کے ساتھ ساتھ نشے کی گولیاں اور آئس بھی با آسانی دستیاب ہے۔

راشن میں بدعنوانی کے حوالے سے کہا گیا کہ جیل میں 6 ماہ میں چھ بار گوشت چوری ہونے کا اور ایک بار گوشت خراب ہونے کا کہہ کر گوشت غائب کردیا گیا ہے جبکہ جیل کے گودام سے ہر ماہ لاکھوں روپے کی چوری کا کہہ کر سامان کو غائب کرنا بھی عام ہے۔

دستاویزات کے مطابق تین رکنی کمیٹی سات یوم کے اندر رپورٹ پیش کرے گی۔

تازہ ترین