• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کو بلٹ پروف گاڑی دینے کی درخواست مسترد

اسلام آباد(اے این این ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری کو بلٹ پروف گاڑی فراہم کرنے کی درخواست مسترد کردی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے افتخار چوہدری بلٹ پروف گاڑی کیس کا فیصلہ سنا تے ہوئے کہا کہ افتخار چوہدری بھی صرف ججز پینشن آرڈر کے تحت ملنے والی مراعات کے حقدار ہیں۔لاہور ہائی کورٹ بار کے سابق صدر شیخ احسن الدین ایڈووکیٹ نے پٹیشن دائر کی تھی۔ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ نے بلٹ پروف گاڑی دینے کے سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا تھا، عدالت نے تمام فریقین کو سن کر دوبارہ فیصلہ کرنے کے لیے کیس سنگل بنچ کو واپس بھجوایا تھا۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے دوبارہ کیس سننے سے معذرت کی تھی جس پر معاملہ نئے بنچ کو بھجوایا گیا، جسٹس محسن اختر کیانی نے دلائل سننے کے بعد کیس کافیصلہ محفوظ کر رکھا تھا جو جمعہ کو سنایا گیا۔
تازہ ترین