• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مظفرگڑھ میں آئل ٹینکرز الٹنے کے 2 مختلف حادثات

مظفرگڑھ میں آئل ٹینکرز الٹنے کے 2 مختلف حادثات

مظفرگڑھ میں آئل ٹینکرز کے دو مختلف حادثات میں دونوں آئل ٹینکرز سے آئل کی لیکیج شروع ہوگئی، پولیس اور ریسکیو نے روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر کے آئل شفٹنگ کے لیے ٹیمیں طلب کرلی ۔

مظفرگڑھ میں آئل ٹینکر الٹنے کا پہلا واقعہ قصبہ گجرات کے قریب پیش آیا،قصبہ گجرات میں موڑ کاٹتے ہوئے آئل ٹینکر گڑھے میں گرکر الٹ گیا، آئل ٹینکر میں 40ہزار لیٹر سے زائد خام تیل موجود ہے۔

دوسرا واقعہ لنگرسرائے روڈ پر پیش آیا، لنگرسرائے روڈ پر ٹریلر، ٹرک اور آئل ٹینکر آپس ٹکراگئے، حادثےکے باعث آئل ٹینکر سے فرنس آئل کی لیکیج شروع ہوگئی۔آئل ٹینکر میں 50 ہزار لیٹر سے زائد فرنس آئل موجود ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دونوں واقعات میں علاقے اور روڈز کو آمدورفت اور ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئل شفٹنگ کے لیے امدادی ٹیمیں بھی طلب کرلی گئی ہیں۔

تازہ ترین