• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

معلومات کی دنیا : ’’ونیلا‘‘ سے متعلق چند دلچسپ حقائق

معلومات کی دنیا : ’’ونیلا‘‘ سے متعلق چند دلچسپ حقائق

رباب شکیل، کراچی

٭… ونیلا کا شمار زعفران کے بعد دنیا کے مہنگے ترین مسالوں میں کیا جاتا ہے۔

٭… یہ دنیا بھر کے مختلف کھانوں میں استعمال ہوتا ہے۔

٭… یہ آرکڈ پھولوں کی نسل سے تعلق رکھنے والا واحد بھل ہے جسے

کھا سکتے ہیں۔

٭… اس کی سب سے زیادہ کاشت میکسیکو میں ہوتی ہے۔

٭… 30 فیصد امریکی ونیلا آئس کریم شوق سے کھاتے ہیں۔

٭… صرف ’’میلیپونہ‘‘ نامی شہد کی مکھی ہی ونیلا کے پھولوں سے رس نکال کر شہد بناتی ہے، جو امریکا کے وسط میں پائی جاتی ہے، جب کہ دنیا کے دیگر علاقوں میں ونیلا کا شہد مصنوعی طریقہ کار سے نکالا جاتا ہے۔

٭… دنیا بھر میں سب سے زیادہ ونیلا امریکا میں استعمال کیا جاتا ہے، جب کہ یورپ دوسرے نمبر پر ہے۔

٭… ونیلا کی خوشبو سونگھنے سے خوشی اور سکون کا احساس ہوتا ہے ۔

٭… دنیا میں چند ثقافتیں ایسی بھی ہیں جن میں ونیلا مقدس جڑی بوٹی سمجھی جاتی ہے۔ 

تازہ ترین
تازہ ترین