• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسپورٹس راؤنڈ اپ

نصر اقبال

سندھ اولمپک کو طاقت ور صد ر مل گیا،سافٹ بال دستے کی جاپان کے کورس میں شر کت

سندھ کے وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر کو سندھ اولمپک ایسوسی ایشن نے اپنا نیا صدر منتخب کر لیا ہے، کراچی میں ایسوسی ایشن کے اجلاس میں انہیں سابق مرحوم صدر رشید ملک کی خالی نشت پر نیا صدر منتخب کیا گیا، جس میں سندھ گیمز، قومی گیمز، بین الصوبائی گیمز میں شر کت کے علاوہ کراچی میں پہلے قومی بیچ گیمز کرانے پر بھی غور کیا گیا، اجلاس میں پی او اے کے سکریٹری خالد محمود، ایس او اے کے سکریٹری احمد علی راجپوت،سید محفوظ الحق، آ صف عظیم، شاہد مسعود، خالد رحمانی،غلام محمد خان اور دیگر نے شر کت کی، صوبائی وزیر کھیل نے صوبے سندھ کو کھیلوں کی سپر پاور بنانے کا عزام ظاہر کیا*

اسپورٹس راؤنڈ اپ
ہیلتھ اینڈ فٹنس ایکسپو کے موقع پرانٹر نیشنل ماسٹر انوارالحق کے ساتھ لیا گیا گروپ

جاپان کے شہر ناریتا میں سافٹ بال ٹریننگ کورس میں پاکستان کے تین رکنی دستے نے شر کت کی،ان میں ذیشان مرچنٹ اورعادل زمان جبکہ جونیئرلیول پر شیراز آصف اور محمد عباس شامل تھے،پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر جنرل (ر) سید عارف حسن نے کہا ہے کہ سافٹ بال کنفیڈریشن ایشیاء کے زیراہتمام جاپان میں ہونے والے ٹریننگ کورس میں شرکت سے پاکستانی کوچز کو سافٹ بال سے متعلق نئے قواعد و ضوابط اور جدید ٹیکنیک سے مفید آگاہی حاصل ہو گی ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کے سیکریٹری جنرل آصف عظیم سے گفتگوکرتے ہوئے کیا*کامن ویلتھ گیمز کی تیاری کے لئے7 رکنی قومی ریسلنگ ٹیم ایران روانہ ہوگی۔

اسپورٹس راؤنڈ اپ
بدر الحسن اسپورٹس کمپلکس میں تائی کوانڈو اکیڈمی کے افتتاح کے موقع پرڈائریکٹر اسپورٹس بلدیہ وسطی محمد اکبر اور محمد معین کے ساتھ گروپ

 ٹیم محمد بلال 57 کلوگرام، عبدالوہاب 65 کلوگرام، اسد بٹ 74 کلوگرام، انعام بٹ 86 کلوگرام، عمیر احمد 97 اور طیب رضا 125 کلوگرام شامل ہیں جبکہ کوچ سہیل رشید بھی ٹیم کے ہمراہ ہونگے۔ تربیت کے بعد کھلاڑی 17 مارچ کو پاکستان پہنچیں گے اور 2 اپریل کو کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کیلئے آسٹریلیا روانہ ہونگے* ایاز میمن موتی والا کی سربراہی میںشطرنج فیڈریشن پاکستان کے عہدیداروں کا وفد دبئی سے کراچی پہنچ گیا۔

 پاکستان ایاز میمن موتی والا نے دبئی میں انٹرنیشنل شطرنج فیڈریشن کے ٹیکنیکل کمیشن کے چیئرمین بھرت سنگھ چوہان سے ملاقات کی وطن واپسی پر ان کا کہنا تھا کہ خواہش ہے کہ پاکستان میں بھی شطرنج کے عالمی ایونٹ منعقد کیے جائیں ۔شطرنج کے کھیل کو پوری دنیا میں فروغ دینے کے لیے دبئی میں انٹرنیشنل شطرنج تنظیم کے اہم عہدیداروں سے ملاقاتیں ہوئی جس کے اہم اور مثبت نتائج نکلیں گے ۔ 

اس دورے میں ہمارے ساتھ چیس فیڈریشن ایسوسی ایشن کی جنرل سیکرٹری سعدیہ قریشی ،نائب صدر امین ملک ،لیگل ایڈوائزر ملک منصور اور عامر ضیا ء بھی تھے ۔ایاز میمن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کھیلوں کے معیار کو بہتر کرنے کے لیے حکومت کو خصوصی توجہ دینی ہوگی خاص طور پر شطرنج کا کھیل ایک ایسا کھیل ہے جس میں وفاقی سطح پر حکومت کی جانب سے خاص توجہ کی ضرورت ہے تاکہ تیزی سے ناپید ہوتے ہوئے

اسپورٹس راؤنڈ اپ
چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی گالف ٹور نامنٹ کے فاتح گالفر عنصر محمود کو ٹرافی دے رہے ہیں

 اس کھیل کو پھر سے زندہ کیا جاسکے یہ راجاؤں اور مہاراجاؤں کا کھیل ہے جبکہ اس کھیل کے انعقاد میں دیگر کھیلوں کی نسبت کم اخراجات کے زریعے منعقد کروایا جاسکتاہے جس کے لیے صرف اور صرف حکومت کی خصوصی توجہ کی ضرورت ہے باقی میں اور میری ٹیم جس انداز میں اس کھیل کی بہتری کے لیے کام کررہے ہیں اس کے دیرپا نتائج پوری قوم کے سامنے ہونگے*گور نمنٹ جناح کالج نے انٹر کالیجٹ ہاکی فائنل میں گورنمنٹ کالج ناظم آباد کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے کر مسلسل13ویں بار ہاکی ایونٹ جیت لیا* انٹر اسپورٹس گالا کے سلسلے میں خواتین والی بال فائنل میں ایس ایم بی فاطمہ کالج نے کورنگی چار کو شکست دے کر ایونٹ جیت لیا، بعد میں مہمان خصوصی ڈاکٹر سکینہ سموں نے انعامات تقسیم کئے۔

اسپورٹس راؤنڈ اپ
جاپان میں ہونے والے تر بیتی کورس میں حسہ لینے والے پاکستانی دستے کا آ صف عظیم کے ساتھ گروپ

 کامن ویلتھ گیمز کے لئے قومی ہاکی ٹیم کا تر بیتی کیمپ ان دنوں ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں جاری ہ * قومی ٹیم کے کوچ محمد ثقلین کا کہنا ہےکہ کامن ویلتھ گیمز میں ہمیں بھارت اور ملائیشیا کے سخت چیلنج کا سامنا ہوگا ، بھارت کے ساتھ ہم پچھلے پانچ اور ملائیشیا سے تین میچز کھیل چکے ہیں اور تمام میچوں میں ناکام رہے ہیں اس لئے کوشش ہوگی کہ ان کے خلاف جیت کے تعطل کو ختم کیا جائے ، انہوں نے کہا نئی ٹیم انتظامیہ کی کوشش ہے کہ قومی ٹیم کو شکست کے بھنور سے باہر نکالا جائے * کپٹن عنصر محمود نے کراچی گالف کلب میں کھیلا گیا ایک سو گیارھواں خصوصی پرچرڈ کپ گالف ٹورنامنٹ جیت لیا، جس کے اختتام پر پاک بحریہ کے سر براہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی مہمان خصوصی تھے جنہوں نے انعامات تقسیم کئے، ٹور نامنٹ کراچی گالف کلب کی123ویں سالگرہ کے سلسلے میں کھیلا گیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ پاکستان نیوی ملک میں کھیلوں کی ترقی اور فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی، انہوں نے ایونٹ کے انعقاد پرپاک بحریہ اور کراچی گالف کلب کے اسٹاف کی انتھک کوششوں کو سراہا۔

اسپورٹس راؤنڈ اپ
 انٹر کالیجٹ ہاکی ٹور نامنٹ کی فاتح جناح کالج کی ٹیم کا پروفیسر عبد الرحیم، وسیم ماجد، عبد الباسط کے ساتھ گروپ

 ایونٹ میں عنصر محمود رچرڈ کپ کی گراس کیٹیگری میں فاتح رہے اور کلب چیمپئن قرار پائے، رچرڈ کپ 1888 سے منعقد ہو رہا ہے اور یہ اس سیریز کا ایک سو گیارھواں مقابلہ تھا*پشاور میں اگلے ماہ ہونے والےبین الصوبائی گیمز میں 1600 کھلاڑی اور آفیشلز حصہ لیں گے، اس بات کا فیصلہ چیئر مین انتظامی کمیٹی سید عاقل شاہ کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا،جس میںوزیر اعلی کے پی کےپرویز خٹک کو انتظامی کمیٹی کا سرپرست اعلیٰ ، وزیر کھیل سرپرست، چیف سیکرٹری چیئرمین اور ڈی جی اسپورٹس کو صدر مقرر کیا گیا ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چاروں صوبوں کے دستے تین تین سو کھلاڑیوں جن میں 30 فیصد خواتین پر مشتمل ہوں گے،فاٹا کا دستہ 150 ، اسلام آباد کا 100 جبکہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے دستے50 ،50 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوں گے، گلگت بلتستان، فاٹا اور اسلام آبادوآزاد کشمیر کے گولڈ کے پوائنٹس جنرل ٹرافی کے لئے شمار نہیں ہوں گے، صوبائی حکومت نے گیمز کے لئے تقریباً چار کروڑ روپے فراہم کئے ہیں صوبے کے کھلاڑیوں کو مکمل کٹس دی جائیں گی،مرد وخواتین کھلاڑیوں کے لئے الگ الگ رہائش کا بندوبست کیا گیا ہے ، اجلاس میںمیڈیکل، میڈیا، رہائش اور سیکورٹی سمیت دیگر کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں*کراچی ایکسپو سینٹر میں دو روزہ ہیلتھ اینڈ فٹنس ایکسپو منعقد ہوئی جس میں ملک کے مشہور و معروف تن ساز، کراٹے ماہرین اور ریسلرز نے شرکت کی ، جن میں پاکستان شی توریو کراٹے ایسو سی ایشن کے بانی و چیف کنٹرولر انٹر نیشنل ماسٹر انوارالحق اور کراچی باڈی بلڈنگ ایسو سی ایشن کے صدر محمد اقبال نےاپنے شاگردوں کے ہمراہ شرکت کرتے ہوئے اپنے فن کا شاندار مظاہرہ پیش کیا۔ خصوصی طور پر سینسی عبید اللہ انوار نے ٹائلز بریکنگ اور اسٹون بریکنگ کا مظاہرہ کیا۔ 

تازہ ترین
تازہ ترین