• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ٹماٹر کی بھرپور فصل سے کاشت کاروں کو نقصان

ٹماٹروں کی بھرپور فصل نے کاشت کاروں کا کباڑا کردیا، قلت کے دنوں میں دو سو روپے کلو تک فروخت ہونے والا ٹماٹر بیوپاری ایک روپے کلو میں بھی خریدنے پر تیار نہیں، اس صورت حال سے کاشت کار شدید مالی پریشانی سے دوچار ہیں۔

ٹماٹر کی بھرپور فصل سے کاشت کاروں کو نقصان

چند ماہ پہلے کاشتکاروں پر قسمت کی دیوی بڑی مہربان تھی اور انہوں نے ٹماٹر کی کاشت سے بڑا منافع کمایا،ٹماٹر دو سو سے روپے سے زائد فی کلو میں فروخت ہو رہے تھے، کاشتکاروں نے بھی لالچ میں آکر ہزاروں ایکڑ اراضی پر ٹماٹر کی کاشت کر ڈالی۔

ٹھٹھہ میں ٹماٹر کی پیداوار میں اضافے کے ساتھ ہی منڈی مندی پڑ گئی، دو سو روپے فی کلو فروخت ہونے والے ٹماٹر کو اب بیوپاری چند روپے فی کلو بھی خریدنے پر راضی نہیں، جس سے کاشتکاروں کوبھاری نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

ٹماٹر کی بھرپور فصل سے کاشت کاروں کو نقصان

بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ ٹماٹر کے مناسب ریٹ نہیں مل رہے، حکومت سرکاری سطح پر ٹماٹر کی قیمتیں مقرر کر ے اور کاشتکاروں کے ساتھ ساتھ زرعی معیشت کو بھی پہنچنے والے نقصان سے بچایا جائے ۔

تازہ ترین